District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر گجرات کا مرغزار کالونی کا دورہ، پارک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر گجرات کا مرغزار کالونی کا دورہ، پارک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے سماجی کارکن عبداللہ ساہی کے ہمراہ مرغزار کالونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کالونی میں قائم پارک کا معائنہ کیا اور بچوں کے لیے فراہم کردہ تفریحی سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے وہاں قائم مسجد، جنازہ گاہ، بیڈمنٹن کورٹ اور دیگر نئے تعمیراتی منصوبوں کا بھی دورہ کیا۔ عبداللہ ساہی نے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کو ان منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ ٹینکی گراؤنڈ کا لیول چار فٹ تک بلند کیا گیا ہے تاکہ بچے یہاں کھیل کود کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے علاقے میں نصب اسٹریٹ لائٹس کے فعال ہونے کا جائزہ لیا اور علاقے کی بہتری کے لیے کی جانے والی ان کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے عبداللہ ساہی کی عوامی خدمت کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے شہریوں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور عوامی سہولیات میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کریں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور عبداللہ شاہی کی خدمات کو سراہا اور ان منصوبوں کو علاقے کے لیے خوش آئند قرار دیا