Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے موضع دھمہ ملکہ کا دورہ کیا اور موضع دھمہ ملکہ میں قائم کئے گئے یونین کونسل دفتر اور ویلج پارک کا سنگ بنیاد رکھا،اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمود اقبال گوندل، چیف آفیسر ضلع کونسل ملک ابرار سمیت دیگر افراد اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاوں میں یونین کونسل دفتر اور ویلج پارک کا قیام مقامی آبادی اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کی کاوش سے قائم کیا جارہا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق گاوں کی سطح تک بنیادی سہولیات اور میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جارہی یے، صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہروں کی طرز پر گاوں کی سطح پر میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، مقامی آبادی کی مشاورت اور تعاون سے گاوں میں سالڈ ویسٹ، نکاسی آب اور صفائی ککے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں ہر یونین کونسل کی سطح پر کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی گاوں کی سطح پر صفائی سمیت دیگر معاملات کی ذمہ دار ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گاوں کی سطح پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے، گاوں تک مکینوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے بہترین اقدامات کئے جائیں گے۔