ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی بلاک شناختی کارڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے منعقد ہوا
ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی بلاک شناختی کارڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے منعقد ہوا،کمیٹی میں بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے سائلین پیش ہوئے اور بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے دستاویزات پیش کیں، مکمل دستاویزات پیش کرنے والے افراد کو ان بلاک کرنے کی منظوری دے گئی جبکہ کوائف مکمل نہ ہونے والی درخواستوں کو موخر کردیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شناختی کارڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جائز حقدار لوگوں کے کام میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جن کے کیسز مکمل نہیں ہیں وہ جلد از جلد مطلوبہ کوائف کمیٹی کے سامنے پیش کریں، مکمل ثبوت اور کوائف کی فراہمی پر ہی شناختی ان بلاک ہوسکے گا۔