District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق جاری اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت گاؤں گولیگی اور جسوکی کا دور
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق جاری اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت گاؤں گولیگی اور جسوکی کا دورہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محسن رضا ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت گاوں میں صفائی، نکاسی آب سالڈ ویسٹ کے حوالے سے کئے اقدامات کا جائزہ لیا اور قائم کمیٹی کے ممبران اور سینٹری ورکرز سے ملاقات کی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب گاوں چمکیں پروگرام کے تحت گاؤں کی سطح پر شہریوں کی طرز پر میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، ہر یونین کونسل کی سطح پر کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی میں ریونیو، لائیو اسٹاک، لوکل گورنمنٹ، نمبردار کمیٹی کے ممبران ہیں، گاوں کی سطح پر کمیٹی تمام تر معاملات کی نگرانی کررہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پروگرام کے تحت تینوں تحصیلوں میں تین تین ماڈل ویلج قائم کئے گئے ہیں، نمبردار کی مشاورت سے گاوں کی سطح پر نکاسی آب، سالڈ ویسٹ اور صفائی کے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں، گاوں کے ہر گھر سے معمولی فیس وصول کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں پروگرام کی نگرانی کریں اور گاوں کی سطح تک پروگرام کے ثمرات ڈیلیور کئے جائیں، گاوں کی سطح پر میونسپل سروسز بہترین فراہمی یقینی بنائی جائے۔