صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا
صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا، عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں انڈوسکوپی سوٹ اور سرجیکل ہائی ڈیپنسی یونٹ کا افتتاح کیا اور ہسپتال کی جاری ریپمنگ کے منصوبے کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک،ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود، پرنسپل نواز شریف میڈکل کالج ڈاکٹر اجمل فاروق اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، تمام سرکاری ہسپتالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ہسپتالوں کی تزئین و آرائش، عدم دستیاب سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ڈاکٹرزو عملہ کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے،عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی ری ویمپنگ پر 350 ملین روپے سے زائد کی لاگت آئے گی، ری ویمپنگ میں بلڈنگ کی مرمت و ضروری کام کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ہسپتال کے وارڈز، چھتوں سمیت دروازوں اور کھڑکیوں کو بھی درست اور تبدیل کیا جا رہا ہے ، صوبائی وزیر صحت کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال ضلع کا سب سے بڑا ہسپتال ہے، جہاں روزانہ سینکٹروں مریض عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا رخ کرتے ہیں اور صحت عامہ کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات خوشگوار ماحول میں فراہم کی جاسکیں، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ری ویمپنگ کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے، منصوبے کو ہر صورت مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، منظور شدہ اسکوپ کے مطابق تمام کام کیا جائے، کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے، انڈوسکوپی کی سہولت سے روزانہ سینکٹروں مریض مستفید ہوں گے، حکومت پنجاب صوبہ بھر میں صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے کوشاں ہیں۔