District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے شاہ ولایت چوک، جناح چوک،
District Government Gujrat News

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے شاہ ولایت چوک، جناح چوک، گلزار مدینہ چوک، جی ٹی ایس چوک، لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک گجرات، کورٹ روڈ پر نصب کی گئیں لائٹس اور بیوٹیفکیشن منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سٹی صدر مسلم لیگ ق علی ابرار جوڑا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالق داد گاڑا، اور ڈسٹرکٹ آفیسر انفارمیشن عثمان سندھو بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے لائٹس اور بیوٹیفکیشن کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پارک کی صفائی، سہولیات اور خوبصورتی کو بہتر بنانے کی تعریف کرتے ہوئے مزید اقدامات کی ہدایات دیں۔ بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے گلزار مدینہ چوک، جناح چوک اور شاہ ولایت چوک سمیت دیگر بیوٹیفکیشن مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے ان مقامات پر نصب لائٹس اور خوبصورتی کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات شہر کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق گجرات کی تمام اہم شاہراہوں کو روشن کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کورٹ روڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں اسٹریٹ لائٹس کے نئے منصوبے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ روشنی کے تمام منصوبے معیار اور وقت کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات مہیا کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر کے اس دورے کو عوام نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات گجرات کی ترقی اور بہتری میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔