اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے لالہ موسیٰ ٹراما سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران تمام اسٹاف اپنی ڈیوٹی پر موجود پایا گیا، جبکہ اسپتال میں ادویات وافر مقدار میں دستیاب تھیں۔ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا گیا، اور تمام الیکٹریکل آلات بشمول طبی مشینری مکمل طور پر فعال پائے گئے۔
مزید برآں، مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی بات چیت کی گئی، جنہوں نے اسپتال اسٹاف کے تعاون اور رویے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ مریضوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کریں اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھیں۔