ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پولیو ریویو میٹنگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا ہے
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پولیو ریویو میٹنگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع گجرات میں حالیہ پولیو مہم کے دوران تمام اہداف حاصل کئے گئے ہیں، مہم کے دوران 5 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، جبکہ 4 لاکھ 96 ہزار 555 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو مہم کی کامیابی پر تمام لائیڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران و اہلکاروں کی خدمات قابل تحسین ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنرز حیدر عباس، زوہیب ممتاز، محمد اکمل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے مائیکرو پلان تشکیل دیا گیا تھا، جس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا گیا،مجموعی طور پر 5156 اہلکاروں نے پولیو مہم میں حصہ لیا، پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ صحت آنے والے پولیو مہم کے لیے مائیکرو پلان کو از سر نو مرتب کریں، پولیو سے بچاؤ کا واحد حل 5 سال سے کم عمر بچوں کو ہر بار پولیو ویکسین کے قطرے لازمی پلائے جائیں۔