ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کا بی ایچ یو پیرو شاہ کا دورہ
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) پیرو شاہ کا دورہ کیا اور مرکز میں طبی سہولیات، عملے کی کارکردگی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے دستیاب طبی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مرکز میں موجود ادویات کے اسٹاک اور ان کی دستیابی کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بی ایچ یو میں عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں اور عملے کو اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھانے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور ان کی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات نے کہا کہ عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ صحت عامہ کے منصوبوں کی نگرانی جاری رکھے گی