اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے مخیر خضرات کے ہمراہ ڈی پی ایس لالہ موسیٰ کے نئے بلاک کا دورہ کیا اور وہاں جاری تزئین و آرائش، بالخصوص پینٹ کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈونرز کے تعاون کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی معاونت سے یہ تعلیمی ادارہ طلبہ کے لیے مزید سازگار ماحول فراہم کرے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ڈی پی ایس جیسے ادارے علاقے کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور اس کے نئے بلاک کی تزئین و آرائش طلبہ کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرے گی۔ انہوں نے انتظامیہ کو کام جلد از جلد مکمل کرنے اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔