اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیو والی کا دورہ
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے آج گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیو والی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکول میں صفائی کی صورتحال، اساتذہ کی حاضری اور تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کلاسوں میں جا کر بچوں کے تدریسی عمل اور تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے اسکول انتظامیہ کو صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ سکولوں کی مانیٹرنگ جاری رکھے گی تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے اور طلباء کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔