District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
پیرو شاہ میں پیٹرول پمپس کا معائنہ، پیمائش میں کمی پر جرمانہ عائد
District Government Gujrat News
پیرو شاہ میں پیٹرول پمپس کا معائنہ، پیمائش میں کمی پر جرمانہ عائد
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے پیرو شاہ کے مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا اور پیمائش کے معیار کو چیک کیا۔ معائنے کے دوران آسکر پیٹرول پمپ پر پیمائش کا پیمانہ کم پایا گیا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور پیٹرول پمپس پر معیار اور پیمائش کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے پیٹرول پمپ مالکان کو خبردار کیا کہ پیمائش میں کمی یا کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری اور درست مقدار میں ایندھن کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ وقتاً فوقتاً پیٹرول پمپس کی چیکنگ کرتی رہے گی تاکہ صارفین کو صحیح مقدار میں ایندھن فراہم کیا جا سکے۔