District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے بنیادی صحت مرکز (بی ایچ یو) گورالہ کا رات گئے اچانک دورہ کیا۔
District Government Gujrat News
اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے بنیادی صحت مرکز (بی ایچ یو) گورالہ کا رات گئے اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملے کی حاضری، صفائی کی صورتحال، اور مریضوں کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے بی ایچ یو میں موجود طبی عملے کی حاضری کو چیک کیا اور اس بات کا اطمینان کیا کہ عملہ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔ صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو کی صفائی کا معیار بہتر تھا، جس سے صحت مند ماحول کا قیام ممکن ہو رہا ہے۔دورے کے دوران انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں نے مجموعی طور پر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مرکز میں علاج کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جلد از جلد مطلوبہ طبی آلات فراہم کیے جائیں تاکہ مریضوں کو ہر ممکن سہولت میسر آ سکے۔
اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے کہا کہ بی ایچ یو کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔