District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے رات گئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا
District Government Gujrat News
اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے رات گئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا اور گیس سلنڈر لیکیج کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور ڈاکٹروں سے زخمیوں کی صحت اور علاج معالجے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین اور فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی دیکھ بھال میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے۔
انکا کہنا تھا کہ واقعے کے باعث زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک کی حالت نازک ہے، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیم کے درمیان فوری رابطہ قائم کیا گیا۔