Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہر عزیز، ایکسئین بلڈنگز محمد باسط، ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ندیم عباس، سپرنٹنڈنٹ جیل اشتیاق گل، اور ایس ڈی او ہائی ویز عبدالکریم نے شرکت کی۔اجلاس میں دو ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی گئی، جن میں یونین کونسل ہریانوالہ میں گلیوں اور نالیوں کی تعمیر اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منگوال کی باؤنڈری وال کی تعمیر شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان اسکیموں پر کام کے آغاز کے لیے باقی مراحل جلد از جلد مکمل کیے جائیں اور تعمیرات مقررہ مدت میں مکمل ہوں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے اور میٹریل کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کروائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، تاخیر کے بغیر بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، اور حائل رکاوٹوں سے فوری آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے فنڈز کی فراہمی میں کسی بھی کمی کو بروقت پورا کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔