Headlines
ہیڈلائینز
*اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر نے پولیو کیچ اپ ڈے کے دوران شہر کے داخلی راستوں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ویکسینیشن کی تصدیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے یونین کونسل موبلائزیشن آفیسرز (UCMOs) اور تحصیل مانیٹرز کی کارکردگی اور تصدیقی ہدف کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ٹیموں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر آنے والے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام بچوں کی انگلیوں پر واضح نشانات ہوں تاکہ کسی بچے کی ویکسینیشن میں کمی نہ رہ جائے۔مزید برآں، اسسٹنٹ کمشنر نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ تمام ضروری اقدامات پر عمل کریں تاکہ پولیو وائرس کے خاتمے کی اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔