گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت رات گئے پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا
گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت رات گئے پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایچ اوز، اور پولیو ٹیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کوششیں قابل تحسین ہیں، تاہم اس مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں 100 فیصد ہدف کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور پولیو ٹیمیں ہر گھر تک پہنچیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے دن کی رپورٹ مثبت ہے، تاہم دوسرے دن کے دوران باقی ماندہ علاقوں میں قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔اجلاس میں پولیو ٹیموں کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہوئی اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔