Headlines
ہیڈلائینز
اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے بنیادی مرکز صحت (BHU) معین الدین پور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مرکز صحت میں جاری تعمیراتی کام اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے صفائی کی صورتحال کو بہتر قرار دیا، تاہم یہ بھی بتایا کہ عمارت ابھی زیر تعمیر ہے اور توقع ہے کہ تعمیراتی کام دسمبر کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مرکز کے عملے کی حاضری کو تسلی بخش قرار دیا اور اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام اسٹاف موجود تھا۔ مزید برآں، انہوں نے مرکز میں موجود ادویات کے اسٹاک کا جائزہ لیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ ضروری ادویات کی فراہمی تسلی بخش ہے۔بلال زبیر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ تعمیراتی کام بروقت مکمل کیا جائے اور مرکز صحت کی تمام سہولیات کو جلد از جلد فعال کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔