District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں پبلک ڈیلنگ اوقات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے
District Government Gujrat News

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں پبلک ڈیلنگ اوقات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پبلک ڈیلنگ اوقات میں اپنے آفس میں موجود شہریوں کے مسائل سنے ۔ ڈپٹی کمشنر نے آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پبلک ڈیلنگ اوقات مقرر کئے گئے ہیں۔ تمام محکموں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ صبح 10 سے ساڑھے 11 بجے تک دفاتر میں شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں گے۔ پبلک ڈیلنگ آورز میں اجلاس، فیلڈ وزٹ یا دیگر مصروفیات ترک کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے مقررہ وقت پر متعلقہ دفاتر سے رجوع کریں۔ افسران کی غیر موجودگی یا مسئلہ حل نہ ہونے کی شکایت پر سخت محکمانہ کارروائی ہوگی