ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ ایل پی جی فلنگ پلانٹ مالکان گیس ری فلنگ میں اوگرا کے ایس او پیز کو مدنظر رکھی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ ایل پی جی فلنگ پلانٹ مالکان گیس ری فلنگ میں اوگرا کے ایس او پیز کو مدنظر رکھیں، دوکانوں، گھروں میں گیس ری فلنگ پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں ایل پی جی گیس ری فلنگ پلانٹ مالکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق اس موقع پر موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ گیس ری فلنگ پلانٹ سلنڈر صرف اوگرا سے منظور شدہ کپمینر سے تیار کروائیں گے، سب اسٹینڈرڈ سلنڈر میں گیس ری فلنگ ممنوع ہے، تمام تر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں، بڑے سلنڈر سے گھروں، دکانوں میں دوبارہ چھوٹے سلنڈرز میں ری فلنگ پر پابندی عائد ہے، حفاظتی انتظامات کے بغیر ری فلنگ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گیس ری فلنگ کے دوران تمام تر ایس او پیز کو مد نظر رکھا جائے گا تمام تر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔