Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے انسدادِ پولیو کے اجلاس میں کہا ہے کہ ضلع گجرات میں پولیو مہم 28 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک جاری رہے گی، جبکہ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو دو دن فالو اپ مہم ہوگی۔ اس سلسلے میں تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 5 لاکھ 14 ہزار 982 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے۔انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مائیکرو پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل پروفیشنل آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد عاصف چوہدری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر ایاز ناصر، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صدف سلطان، اور چیف افسران میونسپل کمیٹیز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے موبائل اور فکسڈ ٹیموں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس مہم میں 5,156 اہلکار پولیو ڈیوٹی سرانجام دیں گے، جن میں 2,208 موبائل ٹیمیں، 122 فکسڈ ٹیمیں، اور 33 ٹرانزنٹ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔اس موقع پر نیشنل پروفیشنل آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد عاصف چوہدری نے ضلع گجرات جاری اجلاس اور ٹیم کی جانب سے کی جانیوالی کیمپین کو سراہا اور کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے گجرات کی ٹیم ہمیشہ نے شاندار کام کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ اگر پولیو ٹیم کسی وجہ سے نہ پہنچ سکے تو قریبی محکمہ صحت کے مرکز سے رابطہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو سے بچاؤ کا واحد حل پولیو ویکسین ہے، اس لیے والدین گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پولیو کے ہدف کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے اور پولیو مہم کے دوران غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا۔