District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے وضع کردہ ڈینگی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی
District Government Gujrat News

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے وضع کردہ ڈینگی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہےضلع سطح پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی اور تحصیل سطح پر تحصیل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے، ان اجلاسوں میں ڈینگی ایس اوپیز پر عملدرآمد، ڈینگی سرویلنس کے اہداف کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے، اجلاسوں میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کی حاضری یقینی بنائی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر ایاز ناصر ،ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ،ڈپٹی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اطہر لطیف، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک طاہر عزیز سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورہ نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیمیں ضلع بھر کی ہر یونین کونسل میں تعینات ہیں، ڈینگی سرویلس ٹیمیں گھر گھر جاکر ڈینگی سرویلنس سرانجام دے رہی ہیں ۔اینڈروئیڈ یوزرز باقاعدگی سے ڈینگی سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کررہے ہیں، ڈینگی سرویلنس کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جارہا ہے، سرویلنس میں کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کی سرزنش و دیگر کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز خود فیلڈ میں موجود ہیں، اور ڈینگی سرویلنس کی نگرانی کررہے ہیں، ڈینگی ہاٹ سپاٹس، شادی ہالز، فیکٹریز، زیر تعمیر عمارت، نرسریوں، سرکاری دفاتر و رہائشوں، پارکس، ٹائر شاپس، قبرستانوں وغیرہ کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے، کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مقدمات درج کروائے جارہے ہیں اور کاروبار کو سیل کیا جارہا ہے ڈینگی سرویلنس کی کی کوالٹی کو بہترین بنانے کے لیے ٹھرڈ پارٹی ایویلویشن کا نظام مرتب کیا گیا ہے، ڈینگی سرویلنس کی ٹیموں میں کارگردگی کو ٹھرڈ پارٹی سے چیک کروایا جارہا ہے اس سلسلہ میں محکمہ زراعت توسیع، لائیو اسٹاک اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران ڈینگی سرویلنس کو چیک کررہے ہیں تھرڈ پارٹی کی رپورٹ پر فوری ایکشن لیا جارہے اور خامیوں کو فوری دور کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہریوں سے اپیل کی کہ ڈینگی ایک مہلک وائرس ہے، ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے شدید بخار، سردرد، آنکھوں کے پیچھے درد، جسم اور ہڈیوں میں شدید درد، متلی یا قے اور جسم پر سیاہ دھبے نمودار ہوسکتے ہیں، شہری ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،اپنے گھروں، چھتوں کی اچھی طرح صفائی یقینی بنائیں، کسی جگہ پانی نہ کھڑا نہ ہونے دیں پانی کے برتن ڈھانپ کر رکھیں