District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ
District Government Gujrat News
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی سرویلنس کے دوران کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 6 مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ دو کاروباری مراکز کو سیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی مکمل نگرانی یقینی بنائی جائے اور سرکاری و نجی مقامات سے لاروا ملنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز طاہر عزیز، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اطہر لطیف اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شہری ڈینگی کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، بارش کے موسم میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور اپنے اردگرد صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
انہوں نے محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلنس کے عمل کو احسن طریقے سے سرانجام دیں اور بوگس سرگرمیاں رپورٹ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ، اینڈروئیڈ یوزرز کو روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی سے متعلق سرگرمیاں اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری افسران اپنے دفاتر اور سرکاری عمارات کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ سرکاری گھروں اور دفاتر کی خصوصی سرویلنس کی جائے اور ہاؤس کیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ جنرل پریکٹیشنرز سمیت سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کو فوری رپورٹ کریں اور محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ سپاٹس، قبرستان، شادی ہالز، زیر تعمیر عمارات، کباڑ خانوں اور نرسریوں کی سخت نگرانی کرے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری محکمے اپنی اپنی ذمہ داری کے مطابق ڈینگی سرویلنس کے عمل میں اپنا کردار ادا کریں۔ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکموں کو باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا ہوگا