Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے رات گئے بنیادی مرکز صحت لکھنوال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں دستیاب طبی سہولیات، ڈاکٹر اور عملے کی حاضری، اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت دی کہ ڈاکٹر اور عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق مرکز میں موجود رہیں اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایمرجنسی ادویات کا مکمل اسٹاک ہسپتال میں ہر وقت دستیاب ہونا چاہیے تاکہ مریضوں کو بروقت اور بہترین علاج فراہم کیا جا سکے۔ بلال زبیر نے مزید کہا کہ بنیادی مرکز صحت لکھنوال میں مریضوں کی دیکھ بھال اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں