Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بنیادی مرکز صحت ہریانوالہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری، صفائی کی صورتحال، ادویات کے اسٹاک اور دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بنیادی مرکز صحت میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور تمام طبی آلات فعال حالت میں رکھے جائیں۔ ایمرجنسی ادویات کا اسٹاک ہر وقت مرکز میں موجود ہونا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور عملہ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور مرکز میں آئے مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ مریضوں کے ساتھ شفقت اور ہمدردی سے پیش آیا جائے۔ صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے اور ڈسپنسری میں ادویات کے لیے مطلوبہ درجہ حرارت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل احسن طریقے سے استعمال کیے جائیں۔