ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل مقامات سے لاروا ملنے پر 6 مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں، جبکہ دو کاروباری مراکز کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی مکمل نگرانی یقینی بنائی جائے۔ سرکاری و نجی مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈینگی کی روک تھام کے لیے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور بارش کے موسم میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ محکمہ صحت اور متعلقہ ادارے ڈینگی سرویلنس احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ بوگس سرگرمی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈینگی سرویلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اطہر لطیف و دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ افسران اپنے دفاتر اور سرکاری عمارات کو صاف رکھیں۔ سرکاری گھروں اور عمارات کی خصوصی نگرانی کی جائے۔ ہاؤس کیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ تمام ادارے اپنی ذمہ داری کے مطابق ڈینگی سرویلنس سرانجام دیں۔ اینڈروئیڈ یوزرز روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے حوالے سے سرگرمیاں اپ لوڈ کریں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جنرل پریکٹیشنرز سمیت سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کو رپورٹ کریں۔ ڈینگی سرویلنس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی سخت نگرانی کرے۔ ڈینگی ہاٹ اسپاٹس، قبرستان، شادی ہالز، زیر تعمیر عمارات، کباڑ خانوں، اور نرسریوں کی سخت نگرانی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سرکاری افسران اپنے دفاتر اور رہائش گاہوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکمے مل کر کام کریں۔