ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کھاریاں سیالکوٹ موٹروے منصوبے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کھاریاں سیالکوٹ موٹروے منصوبے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں انہوں نے پراجیکٹ کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں اور بتایا کہ اس منصوبے کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں پاک نیوی کی زمین کے معاملے پر غور کیا گیا، جو موٹروے کی زد میں آ رہی ہے، اور نیوی کے افسران کے ساتھ متبادل جگہ کی فراہمی کا آپشن زیر بحث آیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس منصوبے کو ایک میگا پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تکمیل سے عوام کو سفری سہولت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور گجرات، کھاریاں، اور دیگر ملحقہ علاقوں سے لاہور تک کا سفر آدھا رہ جائے گا۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس کے لیے شامل عمارات اور زرعی زمینوں کا تخمینہ بھی مکمل ہو چکا ہے۔ زمین مالکان کو ان کی زمین کا معاوضہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق دیا جائے گا تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، این ایچ اے اور پاک نیوی کے افسران بھی شریک تھے