Headlines
ہیڈلائینز
پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلیٹ ایسوسی ایشن کے بورڈ ممبران کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک ڈی سی کمپلیکس میں منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر اعجاز بشیر، چوہدری ضیاء محی الدین ، احمد رضا بٹ ، رضوان دلدار چوہدری، عمیر رفیق، عامر مشتاق شانی، عزیز الرحمن مجاہد، سید نوید شاہ، رانا عبدالسلام، احمد یاسین، مرزا اشفاق بشیر، شیخ غلام نبی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کلیفٹ کیمپ 13 سے 18 اکتوبر تک منعقد کرنے کی پلاننگ کی گئی۔ چوہدری ضیاء محی الدین نے کلیفٹ ڈاکٹرز ٹیم کے اعزاز میں کھاریاں میں چیریٹی ڈنر کے انعقاد کا اعلان کیا، جبکہ ڈنمارک اور سویڈن میں 200 موثر اور مخیر حضرات کو کلیفٹ ہسپتال کی ٹیم کا حصہ بنانے پر ورکنگ پیش کی گئی۔ کلیفٹ کیمپ کے حوالے سے سوشل میڈیا سیل قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔