Headlines
ہیڈلائینز
حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت ڈپٹی کمشنر گجرات، صفدر حسین ورک، نے شہریوں کے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ڈپٹی کمشنر دفتر سمیت تمام ضلعی دفاتر میں مخصوص عوامی اوقات مقرر کردیے ہیں۔ ان اوقات کے مطابق تمام سرکاری افسران روزانہ صبح 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے، تاکہ شہریوں کی درخواستوں اور مسائل پر فوری عملدرآمد کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ عوامی اوقات کے دوران کسی افسران عوام کو سہولیات فراہم کریں، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے افسران تک باآسانی رسائی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی نافذ ہے، جس کے تحت ہر شہری بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ دفاتر سے رجوع کرسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کی صورت میں ڈپٹی کمشنر دفتر سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے، اور تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دفتری اوقات میں اپنے دفاتر میں موجود رہیں اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔یہ اقدام شہریوں کے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے کیے گئے ریفارمز کا حصہ ہے، تاکہ عوام کو ان کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔