District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ پرزن ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی
District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ پرزن ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے جیل ہسپتال اور لیب کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل اشتیاق گل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال سید باسط اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اجلاس میں کہا کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ قیدیوں کو جیل میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور جیل ہسپتال میں ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت دستیاب ہے۔ میڈیکل آفیسر باقاعدگی سے قیدیوں کا معائنہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جیل لیب اور ہسپتال میں ٹیسٹ کٹس اور ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وویمن میڈیکل آفیسر اور دیگر میڈیکل افسران کا ڈیوٹی روسٹر باقاعدگی سے جاری کیا جائے گا، اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر ہسپتال سے ماہر ڈاکٹر جیل کا دورہ کریں گے۔ قیدیوں کی اسکریننگ کے لیے میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائیں گے، اور ایمرجنسی کی صورت میں بیمار قیدیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس ہر وقت جیل میں موجود رہے گی۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں ضروری طبی آلات، ایئر کنڈیشنرز، فرنیچر اور اسٹیشنری سمیت دیگر ضروریات کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے