District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے یونیورسٹی آف گجرات کا دورہ کیا اور جاری ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔
District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے یونیورسٹی آف گجرات کا دورہ کیا اور جاری ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے والدین سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر حبیبہ بلال اور سی او ضلع کونسل ملک ابرار ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے طلباء و طالبات کے لیے بہترین اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ پارکنگ کی وسیع سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ پولیس، محکمہ صحت، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے مکمل الرٹ ہیں۔ پیرز اور دیگر مواد کو مکمل سیکورٹی کے ساتھ لاہور سے وصول کیا گیا اور امتحانی مراکز تک فول پروف سیکورٹی میں پہنچایا گیا ہے۔
طلباء و طالبات کی رہنمائی کے لیے سائن بورڈز نصب کیے گئے ہیں جبکہ والدین کے بیٹھنے کے لیے بھی بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ پینے کا صاف پانی، فرسٹ ایڈ، اور محکمہ صحت کی جانب سے فیلڈ اسپتال سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ ٹریفک پلان اور پارکنگ کے حوالے سے بھی بہترین اقدامات کیے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کی جائے گی اور کسی غیر متعلقہ شخص کو سینٹر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔