District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے بنیادی مرکز صحت بھدر کا دورہ کیا،
District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے بنیادی مرکز صحت بھدر کا دورہ کیا، ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور ادویات کے اسٹاک سمیت دیگر شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ تمام طبی آلات کو فنکشنل رکھا جائے اور ایمرجنسی ادویات کا مناسب اسٹاک ہر وقت موجود ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق موجود رہے اور مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ مریضوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنے کی تلقین کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے مرکز کی عمارت کی صفائی اور تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں