Headlines
ہیڈلائینز
گجرات پریس کلب اور سمال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 6 ستمبر کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صدر پریس کلب سید نوید شاہ، سینئر صحافی عبد الستار مرزا، سینئر صحافی سید عابد شاہ، گروپ لیڈر شیخ نصیر احمد، ناصر جاوید ، صدر سمال چیمبر آف کامرس ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری چیمبر چوہدری محمد فراز، جنرل سیکرٹری فرینڈ ز گروپ امجد مجید بٹ، نائب صدر مرز اوقاص احمد ، اور ایگزیکٹو ممبرز ثناء اللہ بٹ، چوہدری صغیر احمد ،چوہدری سنی افتخار ، شفیق الرحمن بٹ، شیخ عرفان پرویز ، ندیم اختر ، شاہد صدیقی ، ملک یاسین مبشر ، ناصر لیاقت ایڈووکیٹ، چوہدری قیصر ساہی ، راجہ علی شیخ سلیمان ظہیر ، شیخ محمد فیصل ، سید ذیشان حیدر اس موقع پر موجود تھے سیمینار کا مقصد ملکی دفاع اور یوم دفاع پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم دفاع ہمارے قومی وقار اور شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کو پاکستانی قوم نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے وطن کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ صفدر حسین ورک نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام میں صنعتکاروں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔سیمینار میں مختلف کاروباری شخصیات، ضلعی افسران اور معززینِ شہر نے بھی شرکت کی اور 6 ستمبر کی اہمیت اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔