District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے
District Government Gujrat News

پٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چہلم امام حسین ؑ و شہداء کربلا کے موقع پر سکیورٹی سمیت صفائی و نکاس آب کے جامع انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، علماء کرام، ممبران امن کمیٹی اور شہریوں کے بھرپور تعاون سے ضلع گجرات ہمیشہ کیطرح اتحاد بین المسلمین کا مرکز اور امن و امان کا گہوارہ ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ایس پی محمد ریاض ناز،صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی،ضیا اللہ شاہ بخاری، جواد حسین جعفری، سید الطاف الرحمان، قاری ضیا الرحمان، ضیا الرحمن عطاری ، جواد الرحمن نظامی، خادم علی خادم، ، الطاف عباس کاظمی و دیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران انتظامیہ اور پولیس کو ضلعی امن کمیٹی کے ممبران خصوصاً علما کرام کے درمیان مثالی ورکنگ ریلشن شپ اور بھرپور تعاون کی بدولت ضلع بھر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی، چہلم امام حسین ؑ و شہداء کربلا کے موقع پر بھی اتحاد بین المسلمین کی اسی روایت کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مجالس عزاء و جلوس کے روٹس کی سکیورٹی کیلئے جامع پلان وضع کر لیا گیا ہے،عزاداروں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جلوس کے روٹس کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی،جلوس کے روٹس کی صفائی، پیچ ورک، روشنی کے انتظامات کے لئے میونسپل کارپوریشن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ علماء اکرام اتحاد بین المسلمین پر زور دیں اپنے خطبات میں امن و سلامتی بھائی چارہ کا درس دیا جائے، ایک دوسرے کے عقائد ونظریات کی قدر کی جائے کوئی ایسی بات نہ کہ جائے جس سے کسی کی دل آزاری ہو ۔