Headlines
ہیڈلائینز
ضلع بھر میں وطن عزیز کا 77واں یوم آزادی شایان طریقے سے منایا گیا، جشن آزادی کی مرکزی تقریب ڈی سی کمپلکس میں منعقد ہوئی جہاں مہمان خصوصی ایم این اے نصیر عباس سدھ، ایم پی ایز چوہدری اعجاز احمد رنیاں، خالد اصغر گھرال۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک ، ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے پر چم کشائی کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہر عزیز، ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ممبران امن کمیٹی خادم علی خادم، لالہ جی سعید اقبال، منور کھوکھر، جنرل سیکرٹری انجمن بہبودی مریضاں جاوید بٹ، سمیت ممتاز شخصیات، سرکاری افسران نے شرکت کی۔ جشن آزادی کی تقریب میں پنجاب پولیس کے دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، مہمان خصوصی نے دیگر افسران و معززین کے ہمراہ کیک کاٹا اور شجرکاری کی۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ئنے وطن عزیز کے 77ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج کا دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم سب ملکر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے اپنا انفرادی و اجتماعی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہمارے اکابرین نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی ان منازل تک پہنچائیں جس کا خواب ہمارے تحریک آزادی کے ہیروز نے دیکھا تھا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جمخانہ میں بھی پرچم کشائی کی۔ دریں اثناء تحصیل ہیڈ کوارٹرز کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں بھی یوم آزادی کے سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل ،پولیس افسران، میونسپل کمیٹیوں کے افسران و ملازمین اور معززین نے شرکت کی۔