Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسپوزل اسٹیشن بولے اور ڈسپوزل اسٹیشن رتی کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسپوزل اسٹیشنز کی استعداد کار اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہر سے پانی کے نکاس کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جارہے ہیں، تمام موٹریں فنکشنل ہیں، جلد شہر سے پانی کا نکاس مکمل کرلیا جائے گا، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے، پانی کی نکاسی کے لئے ہیومن ریسورس اور ہیوی مشینری استعمال کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ سیوریج لائنوں، نالوں، ڈسپوزل اسٹیشنز کی مسلسل صفائی کی جارہی ہے، میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہے تمام تر معاملات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے پولز، بجلی کی تنصیبات کے پاس نہ جائیں، بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گزیر کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکو 1122 یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کریں۔