Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، آٹے اور روٹی، چکن سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جائے، ضلع انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر تابش محمود بٹ سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہ کہا کہ رواں جولائی کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 12215 مقامات پر انسپکشن کی 1258گراں فروشوں پر 57لاکھ 57ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا، ماہ جون کے دوران 16356 مقامات پر انسپکشن کی گئی جبکہ 1304 گراں فروشی کے مرتکب افراد پر 72لاکھ 36ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا،اسی طرح ماہ مئی کے دوران 25423 انسپکشن کی گئ اور 1336 گراں فروشوں پر 52 لاکھ 37 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا،ماہ اپریل کے دوران 20574 انسپکشن کی گئی جبکہ 976 افراد پر 32 لاکھ 43 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ماہ مارچ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 26375 مقامات پر انسپکشن کی اور 1046 گراں فروشوں پر 37 لاکھ 17 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گراں فروشی و منصوعی مہنگائی کا باعث بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی