District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کے ہ
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کے ہمراہ گجرات شہر کا دورہ کیا، کچہری چوک میں پریس ٹاک سے خطاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر گجرانوالہ نوید حید شیرازی نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے ہمراہ جناح چوک، کچہری چوک، پرنس چوک، جی ٹی ایس چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، ایم ڈی واسا فیصل شوکت، اے سی گجرات بلال زبیر سمیت دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ موجود تھے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں نکاس آب کے درینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے فعال سیوریج لائین بچھانے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے ہدایات دی گئیں ہیں، بارش کے باعث پانی جمع ہونے سے شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ ہیں، رات بارش کے پانی کا نکاس مکمل کرلیا گیا تھا صبحِ 52 ایم ایم سے زائد بارش ہوئی جس سے دوبارہ پانی جمع ہوگیا، گجرات میں نکاسی آب کے مسائل کے حل سے سیوریج اسکیم پر کام جاری ہے، اسٹیڈیم اور کچہری چوک میں پانی کی کولیکشن کے لیے پوائنٹس قائم کرنے جاررہے ہیں، جہاں سے سیوریج لائن کے ذریعے کم وقت پانی کا نکاس ممکن ہوسکے گا ،شہریوں کی مدد کے لیے اور نکاسی آب کے لیے ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن گجرات کا عملہ فیلڈ میں متحرک ہے، نکاسی آب کے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ہیوی مشینری ہیومین ریسورس کی مدد سے پانی کے نکاس کا عمل جاری ہے، سیوریج لائنوں، نالوں، ڈسپوزل اسٹیشنز اور مین ہولز کی مسلسل صفائی کی جارہی ہے، میونسپل کارپوریشن کا عملہ مسلسل نکاسی آب میں مصروف ہے، جلد شہر بھر سے پانی کا نکاس مکمل کرلیا جائے گا۔ تما م ڈسپوزل اسٹیشنز کی موٹریں فنکشنل ہیں، بجلی نہ ہونے کی صورت میں بیک اپ جرنیٹر موجود ہیں، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ شہری بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کوڑا، شاپنگ بیگز مین ہولز، سیوریج لائنوں میں نہ پھینکیں، بجلی کے پولز سے دور رہیں، بوسیدہ عمارات کی تعمیر و مرمت پر خصوصی توجہ دیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلع بھر میں قائم اربن کیمپس، ریسکیو 1122، یا پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کریں، قبل ازیں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں اجلاس کی صدارت کی اور شہر کے سیوریج پلان، اور نکاسی آب کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو بریفنگ دی