Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک سے شیعہ علماء اکرام کے وفد نے ملاقات کی، سید الطاف عباس کاظمی، سید اصغر علی کاظمی، سید شجاعت عباس کاظمی،سید طاہر رضا کاظمی، سید افضال مہدی، وقار الحسن، سید سلمان باقر کاظمی، سید اظہر حسین شاہ، امجد عمران، سید نجم الحسن ، سید مزمل حسین شاہ، سید محرم شاہ، غلام موسی کاظم،سید ہارون بابر جعفری، مولانا مہدی حسن، چوہدری محمد اکرم طاہر،چوہدری علی جبران، چوہدری ناظم عباس، سید دلدار حسین شاہ اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے محرم الحرام بالخصوص عاشورہ کے ایام میں بہترین انتظامات اور سیکورٹی اقدامات پر ڈپٹی کمشنر صفدر ورک اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کا شکریہ ادا کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے، جس میں اس شہر میں بسے والے شہریوں اور علماء کرام کا خصوصی کردار شامل ہے۔ محرم الحرام کے ایام میں بہترین اقدامات ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، کور اور امن کمیٹی کے ممبران ،علماء اکرام کے تعاون سے محرم الحرام کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، تمام تر معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام پائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع انتظامیہ شہریوں کی فلاح و بہبود، قیام امن اور جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے شہریوں کی خدمت اور فلاح و بہبود کے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کور کمیٹی و امن کمیٹی کے ممبران،علماء اکرام، لائسنس ہولڈرز، منتظمین مجالس و جلوس کے تعاون کے مشکور ہیں۔