حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ گجرات نکاس آب کے لئے متحرک۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بارش کے بعد جناح چوک گجرا
حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ گجرات نکاس آب کے لئے متحرک۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بارش کے بعد جناح چوک گجرات، جناح روڈ، جناح ڈسپوزل اسٹیشن، غریب پورہ روڈ، علی پورہ روڈ، گلزار مدینہ ڈسپوزل سٹیشن، بولے ڈسپوزل سٹیشن سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے پانی کے نکاس کے عمل کا جائزہ لیا، پولیٹکل سیکٹریری ٹو چوہدری سالک حسین حافظ عقیل جلیل، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات ملک ابرار، ان کے ہمراہ موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے پانی کے نکاس کا عمل جاری ہے، ہیوی مشینری اور ہیومن ریسورس کی مدد سے نکاسی کی جارہی ہے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پوری استعداد کے ساتھ چل رہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہیں، تمام تر معاملات کی نگرانی کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے، شہریوں کی سہولت کے لیے ضلع بھر کی اربن یونین کونسلز میں متعدد ریلیف کیمپس لگائے گئے ہیں، شہری اپنی شکایات کے لیے قریبی ریلیف کیمپ سے رجوع کرسکتے ہیں، شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک سے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے پولز سے دور رہیں، غیر ضروری سفر سے گزیر کریں، دریاؤں، نہروں میں نہانے اور مویشی لے جانے سے اجتناب کریں۔