Headlines
ہیڈلائینز
جناح پبلک ہائی اسکول گجرات/ جلالپور کے میٹرک امتحانات میں نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد سکول کے مرکزی ھال میں کیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پرنسپل جناح پبلک ہائی اسکول ظہیر جان سمیت اساتذہ کرام، والدین سمیت طلبا و طالبات کی کثیر اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے طلبا و طالبات میں اعزازی سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جناح پبلک ہائی اسکول کا شمار بہترین تعلیمی اداروں میں کیا جاتا ہے، بہترین رزلٹ اس بات کی ضمانت ہے کہ جناح پبلک اسکول میں بہترین تدریسی خدمات فراہم کی جارہی ہیں، بہترین رزلٹ پر پرنسپل اور ان کی ٹیم داد کی مستحق ہے، اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میٹرک، او لیولز،اے لیولز طلباء و طالبات کی بنیاد ہوتے ہیں اگر بنیاد اچھی ہوگی تو بچہ مستقبل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا جناح پبلک اسکول ضلع میں بہترین تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ جہاں طلبا و طالبات کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کوالیفائڈ ٹیچرز میسر ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے طلباء و طالبات کو تعریفی اسناد سے نوازا انکو مبارکباد دی اور پرنسپل اور اسٹاف کی کاوشوں کو زبردست سراہا ہے