Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بارش کے باعث چھت گرنے کے واقعہ میں زخمی بچی کی عزیر بھٹی شہید ہسپتال میں عیادت کی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر ایاز ناصر ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایاکہ چھت گرنے کا واقعہ کوٹلہ کا ایک گاوں میں پیش آیا جس میں ایک بچہ جس کی عمر 6 ماہ جاں بحق جبکہ میاں بیوی اور ایک 3 سال کی بیٹی کو معمولی چوٹیں آئی، بچی عزیر بھٹی شہید ہسپتال میں زیر علاج ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ بچی کی علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، اددویات ٹیسٹوں کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، مکمل صحت یابی کے بعد ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دی جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے متاثرہ خاندان سے بچے کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کروائی۔