Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا، ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ، کمانڈر آفیسر کرنل فہد ستی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں برامد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، مرکزی کنٹرول روم میں تمام متعلقہ محکموں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور ریسپانس کیا جاسکے، تمام سی سی ٹی وی کیمرے ضلع کنٹرول روم کے ساتھ ساتھ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے کنٹرول روم کے ساتھ بھی منسلک ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام مجالس و جلوس کی سیکورٹی کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، بہترین اقدامات کے لیے مجالس اور جلوسوں کو گیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیس فورس کے ساتھ ساتھ رینجرز، پاک آرمی کے جوان بھی سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایات پر جلوسوں کے شرکاء کے کھانے اور میٹھے پانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے، تمام میونسپل کمیٹیز نے جلوس کے شرکاء کے لیے کھانے اور پانی کی سبیل کا انتظام کر رکھا ہے۔