District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر
District Government Gujrat News
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ گجرات محرم الحرام کنٹرول روم کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے ہمراہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، ضلع انتظامیہ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی، اور عاشورہ کے جلوس کے روٹس کا دورہ کیا ۔محرم الحرام کے حوالے انتظامات کا جائزہ لیا، ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھ، ممبران صوبائی اسمبلی راجہ محمد اسلم ، عبد اللہ یوسف وڑائچ ، سید مدد علی شاہ، چوہدری اعجاز احمد رنیاں،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل افضل حیات تارڑ اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ گجرات نے بہترین اقدامات کئے ہیں، ضلع میں 209 جلوس اور مجموعی طور پر 1300 مجالس برپا ہوں گی، سینڑوں سی سی ٹی لائیو کیمرے اور 45 سے زائد بیک اپ جنریٹرز کا انتظام کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے لئے جلوسوں اور مجالس کو حساسیت کے اعتبار سے کیٹگری اے، بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے، مجالس و جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے، سی سی ٹی وی کیمرے ضلع کنٹرول کے ساتھ ساتھ ہوم ڈیپارٹمنٹ سے بھی منسلک ہوں گے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے پینتالیس اسٹینڈ بائی جنریٹر فراہم کئے گئے ہیں، ڈی سی گجرات صفدر حسین نے بتایا کہ روٹس کلئیرنس کے ساتھ ساتھ صفائی، نکاسی آب ، سیوریج لائنوں کی صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس میں شرکت کرنے والے افراد کو حکومت پنجاب کی طرف سے کھانا دیا جا رہا ہے اور میٹھے پانی کی سبیل لگائی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتظمین مجالس و جلوس وقت کی پابندی کریں، مقررہ اوقات میں مجالس اور جلوسوں کو نکلنے کی اجازت ہوگی، صرف رجسٹرڈ اور روایتی مجالس اور جلوسوں کو برپا ہونے کی اجازت ہوگی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا حکومت پنجاب روڈ ایکسل مینجمنٹ سسٹم پر کام کررہی ہے، ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں، صوبہ بھر میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے مزید ورکشاپس کو شامل کیا جارہا ہے ۔