District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی فول سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے جامع پلان تشکیل دیا گ
District Government Gujrat News

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی فول سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے، پولیس فورس کے ساتھ ساتھ رینجرز، پاک فوج کے جوان بھی سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، تمام جلوسوں مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی، تمام ایمرجنسی ادارے الرٹ رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں عاشورہ کے موقع سیکورٹی و دیگر انتظامات بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنرز بلال زبیر، زوہیب ممتاز، محمد اکمل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا سمیت میونسپل کمیٹیز کے چیف افسران اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محرم الحرام اور عاشورہ کے ایام میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، تمام میونسپل کمیٹیز ممکنہ بارشوں کے پیش نظر واٹر سیٹ فنکشنل رکھیں، جلوس کے روٹس کی بہترین صفائی یقینی بنائی جائے، میونسپل کمیٹیز جلوس کے شرکا کے لیے سبیل لگائی جائے گی اور کھانے کا انتظام کیا جائے گا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سرٹیفکیٹ کے بعد لنگر تقسیم کی اجازت ہوگی، شادی وال، منگوال، جلال پور جٹاں میں روشنی اور بیک اپ جرنیٹر کا بہترین انتظامات کئے جائیں، جلوسوں و مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، تمام جلوسوں کے روٹس کو کلئیر کردی گیا ہے، بجلی، ٹیلی فون کی تاروں اور سوئی گیس کی تنصیبات کو روٹس سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جلوس کے راستوں پر پیچ ورک، نکاسی آب، اور سیوریج لائنوں کی صفائی مکمل کرکے منتظمین سے سرٹیفیکیٹس حاصل کئے گئے ہیں، تمام ایمرجنسی ادارے، ریسکیو 1122، محکمہ صحت کے مراکز الرٹ رہیں گے،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ صرف اور صرف رجسٹرڈ جلوسوں اور مجالس کو برپا ہونے کی اجازت ہوگی تمام منتظمین وقت کی پابندی یقینی بنائی۔