Headlines
ہیڈلائینز
M ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے زیر تعمیر ماڈل ای- رجسٹریشن سینٹر اور گجرات سرگودھا روڈ بحالی منصوبہ گجرات شہر تا منگوال سیکشن کا دورہ کیا ل، ایکسیئن بلڈنگز محمد باسط، ایکسیئن ہائی ویز محمد آصف نے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اراضی ریکارڈ سنٹر سروس موڑ اور گجرات تا منگوال روڈ پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گجرات شہر تا منگوال روڈ کی تعمیر پر 1059 ملین روپے لاگت آئے گی، منصوبہ 18 کلومیٹر طویل ہے،منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گجرات میں 95 ملین روپے کی خطیر رقم سے ای-رجسٹریشن سینٹر کے قیام سے شہریوں کو ریونیو کے حوالے فوری خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی، شہریوں کو کم وقت میں بہترین سروسز فراہم کی جائیں گی۔ ای-رجسٹریشن سینٹر کے قیام سے رجسٹری، انتقالات پر فوری عملدرآمد ہوگا، رجسٹریشن سینٹر کی عمارت کو فوری مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا ہے کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، کوالٹی میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور منظور شدہ اسکوپ کے مطابق عمارت کی تعمیر کی جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں بلاجواز تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، منصوبوں کی تکمیل میں حائل روکاٹوں بارے فوری آگاہ کیا جائے، معیار اور رفتار طر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، جہاں مزید فنڈز درکار ہیں فوری طور متعلقہ محکموں سے فنڈز کے حصول کی درخواست کی جائے۔