کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے قیام امن کیلئے مختلف شہروں کے دوروں کا سلسلہ جاری،صوبائی وزیر صنعت و تجارت و پاکستان مسلم ل
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے قیام امن کیلئے مختلف شہروں کے دوروں کا سلسلہ جاری،صوبائی وزیر صنعت و تجارت و پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے گجرات پہنچ گئےڈپٹی کمشنر گجرات صفدر ورک کی سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین ننے شہر کی مختلف امام بارگاہوں اور ماتمی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا اور اہل تشیع کے راہنماؤں سے ملاقات کی اور سیکورٹی انتظامات بارے بات چیت کی اہل تشیع علماء بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن کی فضا برقرار رکھنے کے لئے غیر معمولی انتظامات کئے گئے، ماتمی جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی دی گئی ہےانشاء اللہ عشرہ محرم پرامن رہے گا،اسلام امن اور سلامتی کا دین ہےاسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے ملک کا امن برباد کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے،امن اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے فعال امن کمیٹیوں کا قیام ناگزیر ہے ان امن کمیٹیوں میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شامل ہونے چاہئیں انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو بھی قیام امن کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہے
معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے امن ناگزیر ہے گجرات میں سیف سٹی کے پروجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے اس اہم منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے ملک خوشحال ہوگا ہمیں مل کر ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے،قیام امن کی کاوشوں ہر ایک کو اپنا حصہ ڈالنا ہے، صوبائی وزیر کی امن دشمنوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی محرم کے دنوں میں طے کردہ ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے،محرم الحرام کے دوران شہر میں 219جلوس اور اور 1300مجالس منعقد ہوتی ہیں، ماتمی جلوس کے زائرین کیلئے سبیلیں لگائی جائیں گی اور کھانا بھی فراہم کیا جائے گا،
مختلف مکاتب فکر کے 34علما کی گجرات میں داخلے پر پابندی ہے، سیکورٹی پر مامور رضا کاروں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے، ایم این اے نصیر سدھ،اراکین پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز، خالداصغرگورال، سید مددعلی شاہ، راجہ محمد اسلم، عبداللہ یوسف، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک ، ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ سمیت ضلعی انتظامی اور پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔