District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر 3 مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے،
District Government Gujrat News

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر 3 مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے، جبکہ ایک نرسری کو سیل کیا گیا ہے ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، بارش کے موسم میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں، محکمہ صحت و الائیڈ ڈیپارٹمنٹ ڈینگی سرویلنس احسن طریقے سے سرانجام دیں، بوگس سرگرمی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈینگی سرویلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا،ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیر سمیت، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اطہر لطیف و دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے، افسران اپنے اپنے دفاتر، سرکاری عمارات کو صاف رکھیں، ہاوس کیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے تمام ادارے اپنی اپنی ذمہ داری کے مطابق ڈینگی سرویلنس سرانجام دیں، اینڈروئیڈ یورز روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے حوالے سے سرگرمیاں اپ لوڈ کریں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جنرل پریکٹیشنر سمیت سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں، ڈینگی سرویلنس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ اسپاٹ کی سخت نگرانی کریں، ڈینگی ہاٹ اسپاٹس، قبرستان، شادی ہالز، زیر تعمیر عمارات، کباڑ خانوں، نرسریوں کی سخت نگرانی کی جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری افسران اپنے دفاتر، رہائش گاہوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں، ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔