Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع میں حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ آٹا کے نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے، فلور مل مالکان کے تحفظات دور کئے جائیں گے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں آٹا، روٹی، نان کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں فلور ملز مالکان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ضلع گجرات کے لئے 10 کلوگرام آٹا کے تھیلا کی قیمت 820 اور 20 کلوگرام آٹا کے تھیلا کی قیمت 1640 روپے مقرر کی ہے، تمام فلور مل مالکان حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ریٹ پر آٹا فروخت کے پابند ہیں، فلور مل مالکان کے تحفظات دور کئے جائیں گے، فلور مل مالکان کی گندم خریداری لاگت، اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ دنوں میں آٹا کے ریٹ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، شفارشات حکومت پنجاب کو پہنچائی جائیں گی۔ مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق آٹا کی سپلائی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ آٹا کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹس کی نگرانی کریں۔