Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سائیں کانواں والی روڈ کا دورہ کیا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات ملک ابرار، چیف سینٹری انسپکٹر نصر اللہ ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے علاقہ میں نکاسی آب، سیوریج کے مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ علاقہ میں سیوریج، نکاسی آب کے مسائل کو فوری حل کیا جائے، اضافی سینٹری ورکرز کو تعینات کیا جائے،شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، میونسپل کارپوریشن گجرات اور تمام میونسپل کمیٹیز اپنے اپنے شکایات سیل فنکشنل رکھیں شہریوں کی شکایات کے ازالے کے بعد شہریوں سے فیڈ بیک لیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے۔